ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ایک حجابی طالبہ نے لی ٹرانسفر سرٹیفکیٹ - 2 طالبات نے لی این او سی

منگلورو : ایک حجابی طالبہ نے لی ٹرانسفر سرٹیفکیٹ - 2 طالبات نے لی این او سی

Thu, 23 Jun 2022 20:22:13    S.O. News Service

منگلورو 23 / جون (ایس او نیوز) منگلورو یونیورسٹی کالج میں حجاب کا تنازع شروع ہونے کے بعد  15 مسلم طالبات نے بغیر حجاب کے کلاس میں آنا بند کر دیا تھا ۔

اب     تازہ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 2 حجابی طالبات نے دوسرے کالج میں داخلہ لینے  کے مقصد  سے یونیورسٹی کالج سے 'نو آبجکشن سرٹیفکیٹ' حاصل کیا ہے ۔ جبکہ ایک حجابی طالبہ نے اپنی طبیعت ناساز ہونے کا سبب بتاتے ہوئے کالج سے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ لے لیا  ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ  ایک طالبہ نے اپنے احتجاج کے لئے پرنسپال سے معافی مانگتے ہوئے بغیر حجاب کے ہی  کلاس میں حاضر ہونے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔

ایسے میں دیگر حجابی طالبات جو کالج میں حاضر نہیں ہورہی  ہیں، وہ کیا کریں گی ، اُس تعلق سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔


Share: